واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت جمعرات کو بھی معمول سے کم رہی۔
رائٹرز کے مطابق ابتدائی شپنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ روز صرف 5 مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 17 تھی۔
ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی گزشتہ 10 روز کی اوسط تعداد 15 رہی ہے۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 5 بحری جہازوں میں 2 درمیانے درجے کے آئل ٹینکرز اور 1 بہت بڑا گیس بردار جہاز شامل تھا۔