امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلادیش کا خود مختار داخلی معاملہ ہے۔
ڈھاکا سے بیان میں امیر جماعت اسلامی بنگلادیش نے کہا کہ بنگلادیش اپنے عوام اور ملکی مفاد کے مد نظر مکہ معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بنگلادیش کے فیصلے پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش نے ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت پر کسی دوسرے ملک کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔