پاکستان کی ایران سے امریکا سے جنگ سے متعلق پہلے سے طے شدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی کے لیے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایرانی صدر مسعدو پزشکیان سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں ایران امریکا تنازع، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، آئندہ کے لائحہ عمل اور اسلام آباد ایم او یو کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، تاکہ تنازع کا جامع حل ممکن بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ کے مطابق ایرانی صدر نے اپنی حکومت کے مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے، جبکہ فریقین کے درمیان متعلقہ امور پر تعمیری تبادلۂ خیال ہوا۔
محسن نقوی نے بتایا ہے کہ ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی اور اجلاس انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں مزید پیش رفت اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے میں مدد دے گی۔