حکومت سندھ کی جانب سے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے پر مقتول کی بہن نے سوال اٹھایا کہ کیا انہیں پہلے سے پتہ ہے کہ رپورٹ میں کیا ہے؟
والد اور والدہ کے ہمراہ ویڈیو بیان میں بہن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے متعلق ہمیں میڈیا سے پتہ لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے 24 اگست تک اپنی رپورٹ جمع کرنی تھی، رپورٹ ابھی تک باہر نہیں آئی ہے، نہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آر نہیں بتائے گئے ہیں، کیا انہیں پہلے سے پتہ ہے کہ رپورٹ میں کیا ہے؟
میر رضا علی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کے ساتھ نہیں۔ ہم شروع سے تحقیقات سے مطمئن نہیں اور نہ ہی پولیس کی انکوائری کی جارہی ہے، کس بنیاد پر یہ کمیشن بنایا جارہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے 19 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر سوال کیے تھے، ہم نے جے آئی ٹی کی بات کی تھی۔
ہمشیرہ میر رضا کا کہنا تھا کہ ہم کل صبح ہائی کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کرتے ہیں۔