امریکی محکمۂ انصاف اور ٹک ٹاک کے درمیان بچوں کی آن لائن پرائیویسی سے متعلق مقدمے پر 40 کروڑ ڈالرز کاقانونی تصفیہ طے پا گیا۔
امریکی محکمۂ انصاف نے 2024ء میں ٹک ٹاک اور اس کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس پر 13 سال سے کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات غیر قانونی طور پر جمع کرنے اور ان کی پرائیویسی کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگایا تھا۔
تصفیے کے تحت ٹک ٹاک 30 کروڑ ڈالرز فوری طور پر ادا کرے گا، جبکہ مزید 10 کروڑ ڈالرز ایک عدالتی حکم کے بعد ادا کیے جائیں گے۔
محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک نے ملکیت، انتظامی امور اور بچوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
کمپنی نے کم عمر صارفین کے تحفظ، عمر کی تصدیق کے نظام اور والدین کی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے ہیں۔