امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست جنوبی کیرولائنا میں اپنی ریلی کے دوران رکاوٹ ڈالنے اور مظاہرہ کرنے والے شخص کے لیے کہا کہ تمہاری امی خوش نہیں ہوں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جنوبی کیرولائنا کے سینیٹ انتخاب کے لیے ڈارلین گراہم نامی خاتون کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے مرٹل بیچ کنونشن سینٹر میں موجود تھے جہاں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ باہر نکلیں حالانکہ میرا اپنا نام یہاں بیلٹ میں نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام 7 بج کر 28 منٹ پر ایک شخص نے کھڑے ہو کر ٹرمپ کی تقریر میں خلل ڈالا، جس کے بعد پولیس اور کنونشن سینٹر کے عملے نے اسے کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جب پولیس مظاہرہ کرنے والے شخص کو باہر لے جا رہی تھی تو ٹرمپ نے کچھ دیر کے لیے اپنی بات روکی اور اس سارے معاملے کی طرف متوجہ ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جب پولیس اہلکار مظاہرہ کرنے والے شخص کو باہر لے جانے لگے تو ٹرمپ نے مائیک پر کہا کہ کوئی بات نہیں وہ شخص اپنی ماں کے پاس گھر جا رہا ہے، اسے ڈانٹ پڑے گی کیونکہ اس کی ماں ہمیں ووٹ دے رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر نے یہ جملے کہہ کر اپنی تقریر جاری رکھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرہ کرنے والے شخص نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس پر ’اپنے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو قتل کر دو‘ کا نعرہ لکھا تھا۔