محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اگست سے سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے، جبکہ چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔
اسی طرح ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 8 سے دوپہر 12 بجے اور دوپہر 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول 8 بجے شروع ہوں گے، چھٹی 12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ ڈبل شفٹ والے اسکول جمعہ کو 8 بجے سے دوپہر 12 بجے اور دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔