پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بھی اضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے تین روز کیلئے نئی قمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 359 روپے 59 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد 368 روپے 29 پیسے ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 24 اگست تک رہیں گی۔