امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف تباہ کن معاشی کا پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی پیمانے پر معاشی جنگ اور ایران کو تنہا کرنے کی کارروائی ہوگی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک اپنے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں وغیرہ کو ایران کے لیے کسی بھی قسم کی ‘لائف لائن فراہم کرنے کی اجازت دے گا، اسے بھی شدید معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کی معاشی مدد کرنے والے کسی ملک کے خلاف کیا مخصوص اقدامات کئے جائیں گے اور نہ ہی انھوں نے کسی ملک کا نام لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے معاملات کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔