امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پالیسی معاون ہیڈی اوورٹن کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی سربراہی کے لیے منتخب کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہیڈی اوورٹن اس وقت وائٹ ہاؤس کی ڈومیسٹک پالیسی کونسل کی نائب ڈائریکٹر ہیں۔
اس سے قبل وہ تھنک ٹینک امریکا فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں بھی کام کر چکی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور ہیڈی اوورٹن نے رپورٹ پر تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔