ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امارات پر ایران سے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
اس سے پہلے امارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ایران سے 2 بیلسٹک میزائل کئے گئے ہیں۔
امارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ دونوں میزائل سمندر میں جا گرے، دونوں میزائل سمندری ٹریفک کو نشانہ بنا رہے تھے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا۔