بالی ووڈ اداکار کارتک آریان ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں، کیونکہ ان کی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق کارتک اس وقت فورٹس راہیجا اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے گھٹنے کی سرجری متوقع ہے۔ جس کے باعث ان کے مصروف شیڈول میں مختصر وقفہ آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کارتک آریان نے کبیر خان کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے بطور پروڈیوسر کام شروع کیا ہے۔ یہ ایک ساتھ ان کا دوسرا پروجیکٹ ہے۔
اس کے علاوہ مداح انہیں مِرگھدیپ سنگھ لمبا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ناگزیلا‘ میں دیکھیں گے۔