ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایم او یو کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا تو ہی آبنائے ہرمز کُھلے گی۔
یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان بات چیت جنگ کے حتمی خاتمے اور اس کے بعد کے لیے ہے۔