Home اہم خبریںآبنائے ہرمز کسی حکم، ٹویٹ، جہاز یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لی جا سکتی: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

آبنائے ہرمز کسی حکم، ٹویٹ، جہاز یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لی جا سکتی: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

by 93 News
0 comments

نائب ایرانی وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی — فائل فوٹو

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا، آبنائے ہرمز کو صرف ایران کی کمان میں بند اور کھولا جائے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیے جانے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی، اس سے متعلق تمام فیصلے ایران کرے گا اور امریکا کی جانب سے اپنی اسٹریٹجک شکست تسلیم کیے جانے تک ایران ناکہ بندی جاری رکھے گا۔

کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ آبنائے ہرمز کو نہ کسی ٹویٹ، نہ کسی طیارہ بردار بحری جہاز، نہ کسی حکم اور نہ ہی کسی انتخابی تقریر کے ذریعے قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حقیقت تسلیم کر لیں کہ اب تک امریکا کو اسٹریٹجک اور بھاری شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی کہ آبنائے ہرمز ایرانیوں کی تھی، ایرانیوں کی ہے اور ایرانیوں کی ہی رہے گی، اس آبنائے کو بند اور کھولنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے اور جب تک امریکا شکست کی حقیقت تسلیم نہیں کرتا اور اپنی خیالی خوش فہمیوں سے باز نہیں آتا تو ایران ناکہ بندی جاری رکھے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00