چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں مجھے بانی چیئرمین سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 15 اکتوبر 2025ء کے بعد سے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملا، اس تاریخ کے بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری بار بار درخواستوں کے باوجود ملنے کی ایک بار بھی پیشکش یا اجازت نہیں دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے، بانی چیئرمین سے اہلخانہ اور وکلاء کو ملنے دیا جائے۔