Home اہم خبریںشی جن پنگ کا پارٹی نظریہ سچ اور اخلاقی اقدار کے گرد گھومتا ہے، چینی سفیر

شی جن پنگ کا پارٹی نظریہ سچ اور اخلاقی اقدار کے گرد گھومتا ہے، چینی سفیر

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان میں متعین چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ شی جن پنگ پارٹی سازی نظریہ بہت واضح اور گہرا ہے، نظریے پر چلتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا مقصد عوام کی سہولت رہا ہے۔ 

چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار شی جن پنگ پارٹی بلڈنگ نظریہ کے زیر عنوان سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے شکر گزار ہیں جو اس تقریب میں تشریف لائے۔ 

انھوں نے کہا کہ شی جن پنگ کا پارٹی نظریہ سچ اور اخلاقی اقدار کے گرد گھومتا ہے، شی جن پنگ پارٹی سازی کی بنیاد ہے کہ عوامی نمائندہ سینٹرل لیڈر شپ ہونی چاہیے۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اس نظریے پر پوری دنیا کی بہتری کیلئےکام کر رہی ہے۔ ایسے ہی سی پیک کا پورے پاکستان کیلئے آسانی لانا ہمارا مقصد ہے، سی پیک سے 29 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ممکن ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ صدر شی کا وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری سے دوطرفہ تعلقات پر تعاون جاری ہے، خطے کی صورتحال کے پیش نظر اب دنیا نئے دور میں داخل ہور ہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کردار اس بدلتے دور میں تیزی سے بدل رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر مشتمل شراکت داری اور گہری دوستی ہے، چین کی ترقی نے پوری دنیا کی نظریں چین کی طرف مبذول کرائی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00