Home اہم خبریں10 سال بعد پاکستان میں اے ایف سی سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کا انعقاد

10 سال بعد پاکستان میں اے ایف سی سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کا انعقاد

by 93 News
0 comments
وسام شمیل کامل – فوٹو: فائل

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام اے ایف سی ’اے‘ کوچنگ کورسز کا پانچ روزہ کورس 15 سے 19 اگست 2026 تک منعقد ہوگا۔ کورس میں عراق سے تعلق رکھنے والے اے ایف سی انسٹرکٹر مسٹر وسام شمیل کامل بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دیں گے۔

کورس میں پاکستان کے 19 اے ایف سی ’اے‘ سرٹیفائیڈ کوچز شرکت کریں گے جن میں 18 مرد اور ایک خاتون کوچ شامل ہیں۔

10 سال کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پاکستان میں اے ایف سی ’اے‘ سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کورس منعقد کرنے جا رہی ہے جو ملک میں اعلیٰ سطح کی اے ایف سی کوچنگ ایجوکیشن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پانچ روزہ کورس 15 سے 19 اگست 2026 تک منعقد ہوگا۔

پی ایف ایف کے ڈائریکٹر کوچ ایجوکیشن سجاد محمود نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی کوچنگ ایجوکیشن کی بحالی پاکستان میں فٹبال کے مجموعی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا، ’کوچز کی ترقی فٹبال کی ترقی کی بنیاد ہے۔ پاکستان میں اے ایف سی ’اے‘ سطح کا کوچنگ کورس منعقد ہوئے ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اس لیے یہ ریفریشر کورس ایک اہم پیش رفت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوچز میں مسلسل سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا رجحان فروغ پائے اور انہیں اعلیٰ سطح کی فنی تعلیم اور بین الاقوامی تجربات تک باقاعدگی سے رسائی حاصل ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00