بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت اور ریا چکرورتی کی تلخ کلامی کو بعض انٹرنیٹ صارفین نے منافقت، بدتمیزی کی انتہائی اور گھٹیا رویہ قرار دیدیا۔
انٹرنیٹ پر ریلیٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے ایک وائرل کلپ کی وجہ سے شدید بحث چھڑگئی، 49 سالہ ملیکا شیراوت نے 34 سالہ ریا چکرورتی کو جیل میں گزارے دنوں کا طعنہ دے دیا۔
13 اگست سے کرن جوہر کی میزبانی میں شروع ہونے والے شو کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط کے چند کلپس سامنے آئے ہیں۔
دراصل ہوا یہ ہے کہ شو کی ایک شریک کار نے ملیکا شیراوت کی انڈسٹری میں واپسی پر تبصرہ کیا تو ریا چکرورتی نے اس کا دفاع کیا۔
جواب میں ملیکا شیروات نے ساتھی اداکارہ کو جیل میں گزارے گئے وقت کا طعنہ دیا تو ریا چکرورتی اس پر برہم دکھائی دیں۔
اس گفتگو پر انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، کچھ لوگوں نے اسے ملیکا کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا اور بعض نے اسے بے عزتی اور غیر اخلاقی رویہ کہہ کر تنقید کی۔
انٹرنیٹ صارفین کے بڑے طبقے سے اسے غلاظت، منافقت، تذلیل، انتہائی بدتمیزی، غیر اخلاقی اور گھٹیا رویہ قرار دیا ہے تو کچھ نے اسے باکمال تفریحی جواب قرار دیا ۔
ایک صارف نے لکھا کہ کلپس دیکھ کر شو بہت مصالحے دار لگ رہا ہے، اسے دیکھنے میں مزہ آئے گا ۔