Home اہم خبریںبارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے، فورسز کی کارروائی میں 18 دہشتگرد ہلاک

بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے، فورسز کی کارروائی میں 18 دہشتگرد ہلاک

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے تعاقب کے بعد مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ 

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی تلاش کیلئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا۔ 

آپریشن میں فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00