Home اہم خبریںالیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی لسٹ کیے جانے کے معاملے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، حیرت ہوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر عوام پاکستان کو ڈی لسٹ کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی نے قومی جنرل کونسل، قومی عہدیداران کے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، قومی جنرل کونسل، قومی عہدیداران کے انٹرا پارٹی الیکشن 26 مارچ سے 2 اپریل تک کروائے، انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت کے دوران کروائے گئے، الیکشن کے نتائج، تفصیلی دستاویزات 6 اپریل کو الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔

خط میں کہا گیا کہ عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں 12ہزار 84 ارکان نے شرکت کی، عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جمہوری، شفاف انداز سے کروائے گئے، ایک فعال سیاسی جماعت کو غیر منصفانہ، غیر معمولی انداز میں ڈی لسٹ کرنا ناقابل فہم ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو سنے بغیر ڈی لسٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن ڈی لسٹ کیے جانے سے متعلق کیس کی فوری سماعت کرے، ہمیں اپنا مؤقف واضح کرنے کا موقع دیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00