Home اہم خبریںراشن کا جھانسہ دے کر بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو دو بار عمر قید کی سزا

راشن کا جھانسہ دے کر بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو دو بار عمر قید کی سزا

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو۔

بچی کو راشن کا جھانسہ دے کر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

ایڈیشنل سیشن کراچی جنوبی کی عدالت میں بچی کو راشن کا جھانسہ دے کر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دو بار عمر قید کی سزا اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان متاثرہ بچی کو پانچ، پانچ لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کریں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق 2022 میں ملزمان نے گداگر بچی کو راشن کا جھانسہ دیکر اغوا کیا تھا۔ 

عدالت کے مطابق متاثرہ بچی نے شناخت پریڈ میں ملزمان کو شناخت کیا، متاثرہ بچی کی گواہی مقدمے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ 

عدالت کے مطابق طبی شواہد بھی متاثرہ بچی کے بیان سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00