Home اہم خبریںامریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا، خبر ایجنسی

امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا، خبر ایجنسی

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔

ترک خبر ایجنسی نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضا مندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے ایک دوسرے سے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے،  دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضامندی سےثالثوں کو آگاہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران نے 17 جون کو 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت جنگ بندی قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے کی 60 روزہ مدت مقرر کی گئی تھی۔

مفاہمتی یادداشت میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اہم شقوں میں مبہم زبان کے باعث دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00