Home انٹرٹینمنٹمیں اور نعمان اعجاز اکثر گھنٹوں اسکرپٹ پر کام کرتے ہیں: نادیہ افغان

میں اور نعمان اعجاز اکثر گھنٹوں اسکرپٹ پر کام کرتے ہیں: نادیہ افغان

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے ڈرامہ سیٹس کی روزمرہ زندگی کے دلچسپ اور بعض اوقات پریشان کن حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ فنکاروں کو لباس کی تبدیلی، آخری وقت میں ہونے والی ہدایات اور غیر منطقی اسکرپٹس سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نادیہ افغان نے ڈرامہ سیٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میرے کم عمر بھانجے کی عادت ہے کہ وہ اچھے اور برے تجربات کو ’اچھا اور برا‘ کہہ کر بیان کرتا ہے۔ 

اداکارہ نے اس بات کو اپنے کام سے جوڑتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو بھی دن میں کئی مرتبہ ایسے ہی ’اچھے اور برے‘ لمحات سے گزرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ سیٹ پر لباس کے حوالے سے ہونے والی افراتفری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بعض اوقات ایک لباس پہننے کی ہدایت کی جاتی ہے، لیکن سیٹ پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ لباس تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نادیہ افغان کے مطابق میں نیا لباس پہن کر مکمل تیار ہوتی ہوں تو چند منٹ بعد ہی دوبارہ ہدایت مل جاتی ہے کہ پہلے والا لباس پہن لیں کیونکہ شوٹنگ کا پلان ایک بار پھر تبدیل ہو گیا ہے۔

انہوں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کا بھی مزاحیہ انداز میں ذکر کیا اور بتایا کہ وہ مسلسل میرے پیچھے رہتے ہیں اور پنجابی انداز میں بار بار اپنا لُک تازہ کروانے کا کہتے ہیں۔

نادیہ افغان نے کیمرہ سینئر اداکار نعمان اعجاز کی جانب کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاروں کی ذمے داری صرف مکالمے ادا کرنے تک محدود نہیں رہتی، میں اور نعمان اعجاز اکثر گھنٹوں اسکرپٹ پر کام کرتے ہیں، کمزور مکالموں کو بہتر بنانے اور مناظر میں منطق پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ مسائل صرف موجودہ ڈرامے تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی ٹیلی ویژن کے متعدد ڈرامہ سیٹس پر ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نادیہ افغان نے اپنے آنے والے منظر کی کہانی بھی مزاحیہ انداز میں بیان کی۔

 انہوں نے بتایا کہ منظر میں ایک بیٹا گھر واپس آتا ہے جو خفیہ طور پر شادی کر چکا ہوتا ہے، میرے کردار کو دروازہ کھول کر لڑکی کو دیکھنے کے بعد پوچھنا ہوتا ہے کہ ’یہ کون ہے؟‘

اداکارہ نے اس منظر کی منطق پر ہنستے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر لڑکا شادی کر کے اپنی دلہن کو گھر لے کر آیا ہے تو والدین اس لڑکی کو دیکھ کر اسے پہچاننے سے انکار کیسے کر سکتے ہیں۔

نادیہ افغان اور نعمان اعجاز کی اسکرین پر جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے، دونوں مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری اور باہمی کیمسٹری کے باعث نمایاں رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00