Home انٹرٹینمنٹٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے: ملیکا شراوت کا دعویٰ

ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے: ملیکا شراوت کا دعویٰ

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکا شراوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے دی ٹریٹرز سیزن 2 میں دیگر شرکاء سے گفتگو کے دوران ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کے حوالے سے حیران کن بات کی۔

نئے سیزن کی ایک ویڈیو کلپ میں ملیکا شراوت نے دعویٰ کیا کہ ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے اور وہ مجھے اپنی ویڈیوز بھی بھیجتے ہیں۔

یہ گفتگو اس وقت شروع ہوئی جب کامیڈین آدتیہ کُلشریشٹھ، جنہیں کُلّو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے ملیکا سے پوچھا کہ آپ کو کبھی کسی پر کرش آیا ہے؟ یا سب کو آپ پر ہی آتا ہے؟

اس سوال پر بھارتی اداکارہ نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا کہ نہیں، سب کو مجھ پر ہی آتا ہے، آج کل ٹام کروز کو آیا ہوا ہے، میں جھوٹ نہیں بول رہی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ میرے پاس ہالی ووڈ اداکار کی کچھ ویڈیوز بھی موجود ہیں، اگر میرا فون میرے پاس ہوتا تو میں تم لوگوں کو اس کی ویڈیوز دکھاتی۔ 

اس انکشاف کے بعد دیگر شرکاء بھی ان ویڈیوز کے بارے میں جاننے کے لیے متجسس ہوگئے، جب کامیڈین نے اداکارہ سے پوچھا کہ ملیکا کس قسم کی ویڈیوز کی بات کر رہی ہیں تو اداکارہ نے وضاحت کی کہ یہ ان کے ساتھ پارٹی کرنے کے دوران بنائی گئی ویڈیوز تھیں۔

ملیکا نے ٹاپ گن کے اسٹار ٹام کروز کی بھرپور تعریف بھی کی اور انہیں شاندار اداکار قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00