Home انٹرٹینمنٹپابندی کے باوجود میرے گانے متبادل ذرائع کے ذریعے بھارت میں مداحوں تک پہنچ رہے ہیں: عاطف اسلم

پابندی کے باوجود میرے گانے متبادل ذرائع کے ذریعے بھارت میں مداحوں تک پہنچ رہے ہیں: عاطف اسلم

by 93 News
0 comments
عاطف اسلم — فائل فوٹو

پاکستان کے معروف  گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت میں کام کرنے کی کمی محسوس نہیں ہوتی، البتہ مداحوں کی یاد آتی ہے۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے بھارتی یوٹیوب چینل کو ایک انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے بھارت کے ساتھ اپنے تعلق اور وہاں موجود مداحوں سے وابستگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوچا کہ ہم پاکستان سے آنے والے فنکاروں پر پابندی عائد کر سکتے ہیں، میں بھی اس پابندی کا شکار ہوں اور گزشتہ 10 سال سے میں نے بھارت کے لیے کوئی گانا نہیں کیا۔

عاطف اسلم نے کہا کہ پابندی کے باوجود میری موسیقی متبادل ذرائع کے ذریعے بھارت میں مداحوں تک پہنچ رہی ہے، میرے مداح وی پی این وغیرہ کے ذریعے میری موسیقی سن رہے ہیں۔

گلوکار نے واضح کیا کہ مجھے بھارت میں پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کی کمی محسوس نہیں ہوتی بلکہ وہاں کے لوگوں اور اپنے مداحوں کی یاد آتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00