Home انٹرٹینمنٹنادیہ خان تھائی لینڈ کی خوبصورتی اور صفائی سے بے حد متاثر

نادیہ خان تھائی لینڈ کی خوبصورتی اور صفائی سے بے حد متاثر

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے حالیہ دورۂ تھائی لینڈ اور سنگاپور کے دوران وہاں کی خوبصورتی، صفائی اور بہترین انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے ایک دلچسپ مشاہدہ شیئر کیا ہے۔

چھٹیوں کے بعد اب وطن واپسی پر انہوں نے اپنے سفر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ تجربات اور ان چیزوں کے بارے میں بتایا جنہوں نے ان کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے نادیہ خان نے بتایا کہ میں نے تھائی لینڈ کا بھی دورہ کیا، تاہم زیادہ وقت سنگاپور میں گزارا۔

 اداکارہ نے خاص طور پر تھائی لینڈ کے مین ہول کورز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی خوبصورت انداز میں پینٹ کیے گئے تھے اور اردگرد کے ماحول کا حصہ محسوس ہوتے تھے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں مین ہول کے ڈھکنوں پر خوبصورت مناظر پینٹ کیے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر میں پاکستان واپس آنے کے بعد بھی انہیں یاد کرتی ہوں۔

انہوں نے پاکستان میں مین ہولز کے انتظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اکثر لوگ مین ہولز کو مناسب اور خوبصورت انداز میں ڈھانپنے کو بھی بہت مشکل کام سمجھتے ہیں، جبکہ تھائی لینڈ میں اس حوالے سے بہترین انتظام نظر آتا ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ ایک خوبصورت ملک ہے اور خریداری کے حوالے سے بھی ایک اہم مرکز ہے، مشرق وسطیٰ اور پاکستان سے لوگ خریداری اور تفریح کے لیے تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔

سنگاپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اسے دنیا کے بہترین اور صاف ستھرے مقامات میں سے ایک قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ مجھے سنگاپور کا موسم تھائی لینڈ کے مقابلے میں زیادہ بہتر لگا۔

تاہم نادیہ خان نے بتایا کہ سنگاپور نسبتاً مہنگا ملک ہے جہاں ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ تقریباً 200 ڈالر فی رات تک ہوسکتا ہے، خوش قسمتی سے میں اپنے ایک دوست کے گھر ٹھہری، جس کی وجہ سے سفر کے اخراجات کافی کم ہوگئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00