Home اہم خبریںمیر رضا قتل کیس، پولیس کو جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا

میر رضا قتل کیس، پولیس کو جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا

by 93 News
0 comments

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، کئی روز گزر جانے کے باعث پولیس کو جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پہاڑی کے قریب ہے، جس کی جیو فینسنگ کروائی گئی ہے، جائے وقوعہ کے اطراف 3 موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز لگے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں، کئی روز گزر جانے کی وجہ سے جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے اطراف سے بھی مختلف شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، اطراف کے 500 میٹر کے ایریا میں سرچنگ کی گئی ہے۔ 

تفتیشی ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی نے میر رضا کی اسمارٹ واچ کی تفصیلات حاصل کی ہیں، اسمارٹ واچ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00