Home اہم خبریںارشد ندیم لوزین ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار، جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کا فیصلہ

ارشد ندیم لوزین ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار، جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کا فیصلہ

by 93 News
0 comments
—فوٹو جنگ 

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کے باعث رواں ماہ ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ندیم ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے بعد ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ مقابلے میں حصہ لینے کے بجائے اپنی تیاری پر توجہ دیں گے۔

ارشد ندیم کا نام 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں شامل تھا تاہم اب وہ ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے اور جنوبی افریقہ کے شہر پوچفسٹروم میں ٹریننگ کریں گے۔

ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں 2 ہفتے ٹریننگ کے بعد 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ 

اس کے بعد وہ ایشین گیمز میں بھی شرکت کریں گے۔

ارشد ندیم اس سے قبل بھی جنوبی افریقہ میں 2 مرتبہ ٹریننگ کر چکے ہیں، ویزا ملتے ہی وہ پہلی دستیاب پرواز سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00