Home اہم خبریںسلمان اکرم اور مشعال یوسفزئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

سلمان اکرم اور مشعال یوسفزئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف میں سلمان اکرم راجہ اور مشعال یوسفزئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

مشعال یوسفزئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزام پر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جن کو مقدمہ لڑنے کے کوئی چار آنے نہیں دیتا وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو کس نے سینیٹر بنوایا مجھے علم نہیں، ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی تھیں، میرے پاس مشعال یوسفزئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، پارٹی سے فارغ نہ کر کے میں نے درگزر سے کام لیا۔

مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک بار معافی مانگ کر پھر بیان بازیاں کر رہے ہیں، سلمان اکرم اگر پارٹی سے فارغ کر سکتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں۔

دوسری جانب شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی، امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا؟ اگر پتہ چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00