Home اہم خبریںنوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال نوجوانوں کا عالمی دن ’مختلف حالات، مشترکہ امنگیں‘ کے زیرِ عنوان منایا جا رہا ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے طول و عرض میں نوجوانوں کی زندگی مختلف حالات کے زیرِ اثر ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تابناک مستقبل کے خواب، امنگیں اور خواہشات یکساں ہوتی ہیں، ہمارے نوجوان ہماری قوم کا انمول سرمایہ ہیں، نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں اور بھرپور استعداد کا اظہار ہی خوشحال، پُرامن اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں قومی اور عالمی افق پر ملک کا نام روشن کیا ہے، نوجوانوں کی بہترین ذہنی و جسمانی، فکری و علمی نشوونما کے لیے تمام دستیاب قومی وسائل کا استعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00