Home اہم خبریںلڑکا، لڑکی ہلاکت کیس میں سنسنی خیز انکشافات

لڑکا، لڑکی ہلاکت کیس میں سنسنی خیز انکشافات

by 93 News
0 comments

میر پور خاص میں دو روز قبل گھر میں فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی کی ہلاکت کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

جاں بحق نوجوان نے انتقال سے پہلے ویڈیو بیان ریکارڈ کیا، جس میں دعویٰ کیا کہ لڑکی اس کی منکوحہ تھی، وہ مسلسل نافرمانی کررہی تھی اس لیے خود کو مار رہا ہوں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے 3 ساتھیوں کو پکڑلیا تھا۔

پولیس نوجوان کی لاش اور اس کے ساتھیوں کو گھر سے نکالنے کے لئے پہنچی تو مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ اور حملہ کیا جبکہ نوجوان کی لاش جلانے کی کوشش کی۔

پولیس پر حملے کا مقدمہ 48 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

ادھر لڑکی کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ لڑکے نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کیا، پھر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00