Home اہم خبریںمطلب میر رضا 12 گھنٹے کسی کی قید میں تھا، جبران ناصر

مطلب میر رضا 12 گھنٹے کسی کی قید میں تھا، جبران ناصر

by 93 News
0 comments

کراچی کے مقتول نوجوان تاجر میر رضا کے ورثا اور کیس کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ لاش 20 سے 22 گھنٹے پرانی تھی، جس کا مطلب وہ 12 گھنٹے تک کسی کی قید میں تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جبران ناصر نے کہا کہ 28 جولائی کو رضا کی سی ٹی وی سامنے آئی اور پھر اگلے دن اس کی لاش مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق شرٹ پر گولی کا نشان پیچھے سے ہے، شرٹ پر تیزاب کے اثرات بھی ملے ہیں۔

جبران ناصر نے مزید کہا کہ میر رضا کا چہرا ڈی کمپوز نہیں تیزاب سے جلانے پر خراب ہوا، لاش 20 سے 22 گھنٹے پرانی تھی، جس کا مطلب ہے وہ 12 گھنٹے تک کسی کی قید میں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوئم کے دن خاندان سے میر رضا کی اسمارٹ واچ لی گئی، گیسٹ ہاؤس کا ڈی وی آر ایس ایچ او لے کر گھومتا رہا۔

جبران ناصر نے یہ بھی کہا کہ موبائل فون سی ٹی ڈی کو بھیج دیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی کو کشمیر بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاتل جانتے تھے کہاں کیمرے نہیں لگے ہوئے، ہوسکتا ہے میر رضا کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا ہو۔

جبران ناصر نے کہا کہ واٹر بورڈ کے دفتر کے قریب تیزاب کی بوتلیں پڑی ہوئی تھیں، ہم نے پولیس کو نشاندہی کر دی ہے، متعدد بار پولیس حکام کو کہا کہ فیملی کے بیانات ریکارڈ کرلیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00