Home اہم خبریں2 خواتین کی اکٹھے موت پولیس کیلئے بھی معمہ ہے، سی سی پی او لاہور

2 خواتین کی اکٹھے موت پولیس کیلئے بھی معمہ ہے، سی سی پی او لاہور

by 93 News
0 comments

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس والے بھی اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں کہ دونوں خواتین کی اکٹھے موت کیسے ہوئی؟

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو تھانہ ٹاؤن شپ میں 2 خواتین کی اچانک اور یکے بعد دیگرے ہلاکت پولیس کے لئے بھی معمہ ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا، فرانزک رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئیں گے۔

بلا صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ 4 اگست کو 2 بج کر 52 منٹ پر پولیس کو نوسر بازی کی اطلاع ملی، 3 بج کر 11 منٹ پر پولیس وہاں پہنچ گئی، عوام نے انہیں پولیس کے حوالے کیا، پولیس خواتین کو لے کر 3:26 پر تھا نے پہنچی، 4:39 پر مدعی نے درخواست دی اور 4:50 پر ایف آئی آر ہوگئی۔

5:20 پر خواتین کو انویسٹی گیشن کے حوالے کیا گیا، 5:45 پر وقفے وقفے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، 7 بجے انہیں جناح اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم لیٹ ہوا، ہر جگہ کی سی سی ٹی وی موجود ہے، کہیں پر تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین کی موت کی وجہ فرانزک رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

انھوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ خواتین شکایت کےلیے جب چاہیں تھانے آ سکتی ہیں لیکن تفتیش کے لئے پولیس کسی خاتون کومغرب کے بعد نہیں بلا سکتی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00