Home انٹرٹینمنٹسابق شوہر کی شادی کی تصاویر پر ارمیلا کی مبہم پوسٹ

سابق شوہر کی شادی کی تصاویر پر ارمیلا کی مبہم پوسٹ

by 93 News
0 comments
تصویر سوشل میڈیا۔

ارمیلا ماتونڈکر کے سابق شوہر محسن اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کے ولیمے کی متعدد نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ ندا بھٹ کے لیے ایک پیغام بھی لکھا کہ وہ صرف ان کی بیوی نہیں بنیں بلکہ ان کا گھر اور سکون بھی بن گئی ہیں۔

اس دوران ارمیلا نے اپنے سوشل میڈیا پر ’’محبت اور وفاداری‘‘ سے متعلق ایک مبہم پوسٹ شیئر کی۔ 

ارملا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ مجھے محبت، وفاداری اور وقت جیسی مہنگی چیزیں پسند ہیں۔

سابق شوہر کی شادی کی تصاویر پر ارمیلا کی مبہم پوسٹ

محسن کی پوسٹ میں ولیمے کی تصاویر شامل تھیں، جہاں انہوں نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی، جبکہ ندا سرخ لباس میں بے حد خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔

کیپشن میں محسن نے لکھا کہ تم صرف میری بیوی نہیں بنیں، بلکہ تم میرا گھر، میرا سکون اور میرے ہر دن کا سب سے پسندیدہ حصہ بن گئی ہو۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ وہ تمہیں میری زندگی میں لایا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے اس سفر کے ہر باب میں تمہاری قدر کروں گا، تمہارے ساتھ کھڑا رہوں گا اور تم سے محبت کروں گا۔

محسن نے رواں سال جون میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ ایک جذباتی پیغام میں انہوں نے دوبارہ محبت ملنے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کرنے پر شکر گزاری کا اظہار کیا تھا۔

محسن کی پہلی شادی اداکارہ ارمیلا سے ہوئی تھی۔ ان کی ازدواجی زندگی میں مشکلات کی خبریں پہلی بار 2024 میں سامنے آئی تھیں۔ اسی سال ستمبر میں، ان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ ارمیلا نے ممبئی کی ایک عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

ارملا اور محسن نے 4 فروری 2016 کو ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ اس وقت ان کی شادی نہ صرف بین المذاہب ہونے کی وجہ سے بلکہ دونوں کے درمیان 10 سال کی عمر کے فرق کے باعث بھی کافی خبروں میں رہی تھی۔ تاہم، تقریباً ایک دہائی طویل اس شادی کے بعد ان کے تعلقات میں تلخی آ گئی۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت و ماڈل محسن اور اداکارہ ارمیلا کی پہلی ملاقات 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھانجی کی شادی میں ہوئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00