Home اہم خبریںامریکا، ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

امریکا، ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

by 93 News
0 comments

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے معاملات ایک بار پھر امن معاہدے یا سمجھوتے کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین روز سے ملنے والے اشارے بتارہے ہیں کہ فریقین کسی نہ کسی معاہدے کے قریب ہیں، پائیدار امن پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خواجہ آصف کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بھی نیچے آئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے ہیں، انہوں نے تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ادھر قطر کا بھی کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران عمان مذاکرات ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ گئے ہیں، آبنائے ہرمز کو سیاسی بلیک میلنگ کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اور دفاع کو مضبوط بنانے والے کسی بھی علاقائی تعاون کو مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00