سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں قبضے میں لیا گیا اسلحہ، گولہ بارود تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔