Home انٹرٹینمنٹآر ڈی برمن بائیوپک میں محمود کا کردار ادا کر رہے ہیں؟ عمران ہاشمی نے وضاحت دے دی

آر ڈی برمن بائیوپک میں محمود کا کردار ادا کر رہے ہیں؟ عمران ہاشمی نے وضاحت دے دی

by 93 News
0 comments
کولاج فوٹو: فائل

اداکار عمران ہاشمی نے ان افواہوں کی تردید کردی جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ آر ڈی برمن کی آنے والی فلم میں کامیڈی کنگ محمود کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں عمران ہاشمی نے لکھا کہ صرف وضاحت کے لیے بتا رہا ہوں کہ بائیو پک میں میرے ’محمود صاحب‘ کا کردار ادا کرنے کی رپورٹس بالکل غلط ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ سے اس فلم کے لیے نہ رابطہ کیا گیا ہے اور نہ ہی میں یہ فلم کر رہا ہوں۔

ہدایت کار نیرج پانڈے کی ہدایتکاری بننے والی اس فلم میں آر ڈی برمن (پنچم دا) کی زندگی اور ان کے دور کے معروف فنکاروں کے ساتھ تعلقات کو دکھایا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فرحان اختر اس بائیو پک میں مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے جبکہ اکشے کمار اپنے آنجہانی سسر اور بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا کردار نبھائیں گے۔ 

دوسری جانب عمران ہاشمی اپنی آنے والی سپر ہٹ فلم کے تسلسل ’آوارہ پن 2‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 14 اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00