یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ کیا ہے۔
حوثیوں کے حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ بحیرۂ احمر میں ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر برطانوی میری ٹٓائم ٹریڈآرگنائزیشن کے مطابق خلیج عمان میں کنٹینر شپ کو واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خلیج عمان میں کنٹینر جہاز پر ممکنہ طور پر میزائل حملہ ہوا ہے، پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز کو ممکنہ میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، کنٹینر پر حملہ پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہوا۔