Home اہم خبریںمیر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آ گئیں

میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آ گئیں

by 93 News
0 comments

میر رضا— فائل فوٹو

کراچی کے نوجوان میر رضا کیس کی تفتیش میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آ گئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق کئی دن گزر جانے کے باوجود جائے وقوع کی جیو فینسنگ نہیں کروائی گئی اور میر رضا کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی اسمارٹ واچ کی فرانزک بھی نہیں کروائی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوع کی جیو فینسنگ آج کروائی جائے گی اور موبائل ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ مشکوک گیسٹ ہاؤس کی بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے سے رابطہ کیا ہے، این سی سی آئی اے میں میر رضا سے متعلق درخواست جمع کروائی جائے گی جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ میر رضا کو کسی دھمکی کا سامنا تو نہیں تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00