Home اہم خبریںایران نے خود کو ناقابلِ شکست طاقت ثابت کر دیا: عباس عراقچی

ایران نے خود کو ناقابلِ شکست طاقت ثابت کر دیا: عباس عراقچی

by 93 News
0 comments

عباس عراقچی — فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے خود کو ناقابلِ شکست طاقت ثابت کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایران ایک مضبوط اور ناقابلِ شکست طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر حکام بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں، مختلف ممالک کے حکام نے کہا کہ ایرانیوں نے معجزہ کر دکھایا، پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

عراقچی نے کہا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ایران اس طرح امریکا کے سامنے مزاحمت کر سکتا ہے، امریکا کو اسرائیل، مغربی دنیا اور بعض دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

عباس عراقچی نے یاد دلایا کہ امریکی صدر نے جنگ کے آغاز میں ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے جنگ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ غیر مشروط ہتھیار ڈال دو۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہم سے یہی چاہتے تھے، لیکن 20 دن بعد یہی دشمن مذاکرات کے لیے منت سماجت کر رہا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00