Home اہم خبریںکراچی کو پیرس کہا جائے تو ہنسی آتی ہے: شاہد آفریدی

کراچی کو پیرس کہا جائے تو ہنسی آتی ہے: شاہد آفریدی

by 93 News
0 comments
شاہد آفریدی—اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کا کاروبار پیدا کرنے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والے شہر کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی میں بہت اچھے لوگ رہتے ہیں اور میں نے اپنی زندگی کے بہترین سال اسی شہر میں گزارے ہیں، تاہم اسلام آباد کے انفرااسٹرکچر اور موسم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہاں رہائش میرے لیے زیادہ بہتر تجربہ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے کراچی کی یاد نہیں آتی، لیکن کراچی کے لوگوں کی بہت یاد آتی ہے۔

کراچی کے بگڑتے انفرااسٹرکچر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے شہر کی موجودہ حالت انتہائی افسوس ناک ہے۔

شاہد آفریدی نے کراچی کو پیرس سے تشبیہ دینے پر بھی ردِعمل دیا اور کہا کہ جب کوئی کراچی کو ’پیرس‘ یا اس قسم کے کسی اور نام سے پکارتا ہے تو ہنسی آتی ہے۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بعض ترقیاتی منصوبوں سے شہر کے انفرااسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، شہر کی ضروریات کے مقابلے میں مزید بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھٹو ہائی وے کو اچھا تعمیر شدہ منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ آپ ایک منصوبے سے خود کو اور لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے۔

پوڈکاسٹ کے دوران شاہد آفریدی سے سیاست میں آنے کے ارادے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے ماضی میں سیاست میں آنے کے بارے میں سوچا تھا، تاہم 2019ء میں اپنا ارادہ تبدیل کر لیا، سیاست میرا کام نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00