Home انٹرٹینمنٹجویریہ سعود نے ہیروئنز جیسا نظر آنے اور فلٹرز کے جنون پر لڑکیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جویریہ سعود نے ہیروئنز جیسا نظر آنے اور فلٹرز کے جنون پر لڑکیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

by 93 News
0 comments

جویریہ سعود— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز زنڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان جویریہ سعود نے کرینہ، کترینہ جیسا نظر آنے اور فلٹرز کے جنون پر لڑکیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

جویریہ سعود اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باک گفتگو، زندہ دل شخصیت اور متنازع ٹی وی بیانات کے باعث جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے لڑکیوں میں سرجریز کروانے اور بالی ووڈ اداکاراؤں کرینہ کپور اور کترینہ کیف جیسا دکھائی دینے کی خواہش پر تنقید کی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ جب میں اپنی تصاویر پر فلٹرز لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑتے ہیں، مجھے فلٹرز تک استعمال نہیں کرنے دیتے، وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کرتی ہیں، کیا آپ اللّٰہ کی بنائی ہوئی تخلیق سے مطمئن نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کو بالی ووڈ کی ہیروئنز، جیسے کاجول، کرینہ اور کترینہ جیسا بننے کا جنون ہے، وہ اسی حساب سے اپنے چہرے تبدیل کرواتے ہیں۔

جویریہ سعود نے لڑکیوں میں سائز زیرو بننے کے رجحان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لڑکیوں میں ایک اور جنون سائز زیرو بننے کا ہے، انہیں لگتا ہے کہ زیرو سائز جسم میں وہ خوبصورت نظر آتی ہیں، خاص طور پر 30 سال کی عمر کے بعد لڑکیاں بہت دبلی ہو گئی ہیں، لیکن اس کے نتیجے میں ان کے جسم میں کولیجن اور مسلز کم ہو جاتے ہیں، ڈائٹنگ کے بعد وہ اچھی نہیں لگتیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00