Home اہم خبریںشام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان

شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان

by 93 News
0 comments
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان ہے، امریکی اور اسرائیلی حکام کے شام سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( IAEA ) نیوکلیئر مواد اپنے قبضے میں لے گی۔

 شام کے خفیہ مقام ’’سائٹ 99‘‘ پر موجود نیوکلیئر مواد اسرائیل اور امریکا کے لیے تشویش کا باعث رہا۔

بشارا لاسد حکومت نے خفیہ نیوکلیئر پروگرام کے تحت الکِبار ری ایکٹر قائم کیا تھا، بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد آئی اے ای اے کو شام کے نیوکلئیر مقامات تک رسائی حاصل ہوئی۔

اسرائیل نے 2007 میں شام کے خفیہ الکِبار جوہری ری ایکٹر پر بمباری کی تھی۔

شام میں خفیہ نیوکلیئر مواد کے معاملے پر اسرائیل، امریکا اور شام کے درمیان کئی ماہ تک خفیہ سفارتی رابطے جاری رہے۔

بالآخر ٹرمپ انتظامیہ، شام اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت ہوگئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام سے نیوکلیئر مواد نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سائٹ 99 پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی۔ 

اسرائیل کو سائٹ 99 پر موجود نیوکلیئر مواد کے حوالے سے شدید تحفظات تھے۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے سائٹ 99 کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی۔ 

اسرائیلی دھمکی کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( IAEA ) کو معاملے میں شامل کیا گیا۔

اسرائیلی حکام کو خدشہ تھا کہ ترکی بھی شام کو سائٹ 99 سے نیوکلیئر مواد حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام کی موجودہ حکومت نے نیوکلیئر مواد تک رسائی کیلئے بھرپور ساتھ دیا۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00