Home اہم خبریںشمالی لندن میں 23 سالہ خاتون کی ہلاکت، 6 افراد گرفتار

شمالی لندن میں 23 سالہ خاتون کی ہلاکت، 6 افراد گرفتار

by 93 News
0 comments

شمالی لندن کے علاقے کلرکن ویل میں 23 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد قتل کے شبہ میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح Bollinder Place کے ایک رہائشی پتے سے خاتون کی خیریت سے متعلق تشویش کی اطلاع ملی۔

پولیس اور لندن ایمبولینس سروس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، جہاں خاتون بے ہوش حالت میں ملی اور اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے موقع سے 20 سے 26 سال کی چار خواتین اور 21 اور 24 سالہ دو مردوں کو گرفتار کیا۔ تمام چھ افراد کو مزید تفتیش جاری رہنے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس مقتولہ کے قریبی رشتہ داروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ جیسن اسٹیورٹ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ہمدردیاں خاتون کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں پیر کے روز بھی جائے وقوعہ پر فرانزک ٹیمیں موجود رہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00