Home اہم خبریںپابندیوں کی شدت میں اضافہ امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے، اسماعیل بقائی

پابندیوں کی شدت میں اضافہ امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے، اسماعیل بقائی

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی شدت میں اضافہ امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے، امریکی وزیرِ خزانہ نے اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کا ‘دم گھونٹنے’ پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکا کی پابندیوں کے جنون کی ایک واضح مثال ہے، جب بھی واشنگٹن سفارتکاری سے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے پابندیوں کا سہارا لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پابندیاں مطلوبہ نتائج میں ناکام ہوتی ہیں تو امریکا ان کی شدت میں اضافہ کردیتا ہے، اب یہ محض امریکا کی پالیسی نہیں رہی بلکہ عادت بن چکی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا یہ ایک ایسا جنون بن چکا ہے جس نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ ایران ان فرسودہ اور بار بار دہرائےجانے والے حربوں کے ذریعے گھٹنے نہیں ٹیکے گا، امریکی سیاستدان اس بحران سے نسبتاً کم رسوائی کیساتھ نکلنے کے باقی ماندہ امکانات بھی ختم کردیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00