Home اہم خبریںحماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی سفیر

حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی سفیر

by 93 News
0 comments
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز—فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح ہونا ہو گا، حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو غزہ سے انخلاء کے انتظامات سے متعلق تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حماس ہتھیار پھینک دے ورنہ اسرائیلی فوج اس سے ہتھیار بزورِ طاقت قبضے میں لے لے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے غیر مسلح ہونے پر اتفاق کے بعد 15 نکاتی امن منصوبہ دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ بحالی کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 15 نکاتی امن منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک اپنی فوج واپس نہيں بلائيں گے جب تک حماس مکمل طور پر ہتھیار نہيں ڈال دیتی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00