Home اہم خبریںمکہ معاہدے کا مقصد قطعی جارحیت نہیں ہے، خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی کیلئے ہے، شہباز شریف

مکہ معاہدے کا مقصد قطعی جارحیت نہیں ہے، خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی کیلئے ہے، شہباز شریف

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد قطعی جارحیت نہیں ہے، یہ معاہدہ تینوں ملکوں کے درمیان خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی کیلئے ہے۔

وفاقی کابینہ کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون موجود ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کے عوام اور افواج کے لیے اہم فریضہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا، پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی، آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج قائد مسلم لیگ ن نواز شریف پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں،  آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے اعتماد کے اظہار پر مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے آزاد کشمیر کے حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی، مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز سے ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ہوگا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادر سپوتوں نے عظیم قربانیاں دیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00