Home اہم خبریںلیڈز روڈ فیسٹیول 2026ء کی لانچنگ میں مختلف کمیونٹیز اور کاروباری شخصیات کی شرکت

لیڈز روڈ فیسٹیول 2026ء کی لانچنگ میں مختلف کمیونٹیز اور کاروباری شخصیات کی شرکت

by 93 News
0 comments
—فوٹو جنگ

لیڈز روڈ فیسٹیول 2026ء کی باقاعدہ لانچنگ تقریب بریڈفورڈ لائیو میں منعقد کی گئی، لیڈز روڈ فیسٹیول 2026ء ہفتہ 15 اور اتوار 16 اگست کو بریڈفورڈ کے مور پارک میں ہوگا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب کی میزبانی جناح گروپ کے سلیم اختر نے کی جس میں رکن پارلیمنٹ عمران حسین، بریڈفورڈ کونسل کے ریفارم پارٹی سے تعلق رکھنے والے قائد کونسلر اسٹیفن پلیس، ڈپٹی کونسل لیڈر کونسلر اینڈریو جوڈسن، ویسٹ یارکشائر کی لارڈ لیفٹیننٹ پروفیسر ادیبہ ملک سی بی ای سمیت کاروباری اور مختلف کمیونٹیز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا کہ بریڈفورڈ کی کاروباری برادری کی خدمات پوری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہیں، ایسے فیسٹیول مختلف کمیونٹیز کے درمیان فاصلے کم اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، گزشتہ فیسٹیول میں 25 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے تھے جبکہ اس سال اس سے بھی زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

فیسٹیول کے منتظم سلیم اختر نے کہا کہ اس کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ مختلف کمیونٹیز اور کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا بھی ہے، مقامی کاروباری افراد اور تاجروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کروانے کا موقع ملے گا۔

کونسلر اسٹیفن پلیس اور کونسلر اینڈریو جوڈسن نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف کمیونٹیز کی ایک ساتھ شرکت بریڈفورڈ کے لیے مثبت سرگرمی ہے۔

لارڈ لیفٹیننٹ پروفیسر ادیبہ ملک سی بی ای نے ثقافتی اور کمیونٹی پروگراموں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کاروباری برادری کی خدمات کو سراہا۔

فیسٹیول میں 2 روز کے دوران براہ راست موسیقی اور تفریحی پروگرام، کھانوں کے اسٹالز، خاندانی سرگرمیاں، مارکیٹ اسٹالز اور مقامی کاروباری اداروں کی نمائش ہوگی جبکہ مختلف ثقافتوں اور روایات کی نمائندگی بھی کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق فیسٹیول کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ، ثقافتی رنگا رنگی، کاروباری سرگرمیوں اور کمیونٹی اسپرٹ کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ شرکاء موسیقی، کھانوں، خریداری اور خاندانی تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00