Home اہم خبریںسپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ٹیکس قوانین پر فیصلہ جاری کیا، جسٹس عقیل احمد عباسی نے فیصلہ تحریر کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ماضی کے ٹیکس معاملات پر نئے جرمانے نہیں لگ سکتے، پرانے ٹیکس تخمینوں پر نیا مالی بوجھ ڈالنا غیرقانونی ہے، ٹیکس جرمانہ محض کارروائی نہیں، اضافی مالی ذمے داری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ واضح قانونی اختیار کے بغیر پرانے کیسز پر نیا جرمانہ نہیں لگ سکتا، پرانے مکمل شدہ ٹیکس معاملات دوبارہ نئی ذمے داری کا شکار نہیں ہوسکتے۔

سپریم کورٹ نے سابق عدالتی فیصلوں کا قانونی تضاد دور کر دیا، ٹیکس محکمہ کی اپیل مسترد کر دی، ٹیکس جرمانوں کے ماضی سے نفاذ پر سپریم کورٹ نے واضح ممانعت کی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ برابر حیثیت کا بینچ اختلاف کرے تو معاملہ بڑے بینچ کو جائے گا، پرانے ٹیکس معاملات پر بعد کی قانون سازی کا بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا، قانون ماضی میں نئی مالی ذمے داری پیدا نہیں کرسکتا، پرانے ٹیکس تخمینوں پر نئے قانون کی تلوار نہیں چل سکتی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00