Home اہم خبریںجولائی میں 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان

جولائی میں 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلاتِ زر موصول ہونا نہایت خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیاد پر بھی  4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار لائق تحسین ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00